دوسراٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیت لیا

دوسراٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیت لیا
کیپشن: Pakistan vs South Africa 2st T20
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے دوسرے  ٹی20 میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کوشکست دے دی، دوسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 141رنز کا ہدف دیا ہے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا،رضوان پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، شرجیل خان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی۔ 10 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے تجربہ کار محمد حفیظ آئے اور دونوں نے 58 رنز کی شراکت قائم کرکے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنیکی کوشش کی۔جارحانہ کھیل کی کوشش میں حفیظ 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر چلتے بنے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer