ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان کا شہبازشریف کو جواب

فیاض الحسن چوہان کا شہبازشریف کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر :صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے  دور حکومت میں اربوں روپے ذاتی تشہیر کے لئے خرچ کئے جس کے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔


صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کیا ہے ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتہارات صرف شریف برادران، آلِ شریف کی ذاتی تشہیر پر مبنی تھے۔


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے خلاف ہونے کے باوجود ان اشتہارات کے بقایا جات ادا کیے گئے،بقایا جات کی ادائیگی کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم میڈیا کو ہر طرح کی سہولت دینے کیلئے موجود ہیں۔


صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خصوصی ریلیف پیکج براۓ میڈیا وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہے۔میڈیا کو اشتہارات کی مد میں سولہ فیصد صوبائی ٹیکس سے استثنیٰ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایس پی ایل کے اشتہارات کی ادائیگیاں روزانہ کی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت میڈیا ہاؤسز سے لیکر کارکنان تک سب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یاد رہے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  کہا کہ ‎کورونا کےخلاف جنگ میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے, شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کےلئے بھی خصوصی سکیم دے، ‎میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض دیئے جائیں،‎حکومت میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرے،حکومت میڈیا کے تمام واجبات فی الفور ادا کرے, ‎حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو سپورٹ کی ضرورت ہے،‎کورونا کےخلاف جنگ میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے.

Azhar Thiraj

Senior Content Writer