ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار سجاد علی کا نیا گانا 'دوست' ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم

گلوکار سجاد علی کا نیا گانا 'دوست' ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: غیروں سے جو فرصت ملی تو کچھ اپنے لئے گالیں؟ معروف گلوکار سجاد علی کی قرنطینہ کی تنہائی میں مصروفیات، نیا گانا تیار کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا، شائقین کی جانب سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے اپنا گانا ’دوست‘ ریلیز کردیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر انھوں نے 04 منٹ اور 20 سیکنڈ پر مبنی نئے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کو قرنطینہ نہیں کیا جاسکتا۔

سجاد علی نے مداحوں کو گانے کے بارے میں بتایا کہ اس گانے کی ویڈیو 24 گھنٹے کے مسلسل لاک ڈاؤن کے دوران تخلیق کی گئی۔ انھوں نے اپنا نیا گانا ’دوست‘ دنیا بھر میں موجود مداحوں کے نام کرتے ہوئے گانے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ گھر پر رہنے اور محفوظ رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

سجاد علی کے نئے گانے کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے، صارفین اس گانے کو ایک نیا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔ بلاشبہ سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نیا گانا 'دوست' شیئر کرتے ہوئے سجاد علی نے گانے کا بول 'ہمیں ناکام ہوتا دیکھنے کا، بڑا ہی شوق تھا زمانے کو' لکھا۔

90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔


مسحور کن آواز کے مالک سجاد علی کا اس سے قبل ریلیز ہونے والا گانا ’بارش‘ بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer