ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر کی قیمت میں اضافہ

 برائلر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث       قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت5 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث       قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی  قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث   قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا  گیا،   مرغی 5 روپے اضافےکے بعد 112 روپے کلو فروخت جبکہ    مرغی کا گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 162 روپے فی کلو ہو گیا۔ اورفارمی انڈے 120 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

 گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر ک   قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور   مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج جمہ کے روز شہر میں زندہ   مرغی 7 روپے کمی کے بعد 112 روپے جبکہ   مرغی کا گوشت 11 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو سستا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 120 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی   قیمت کو مزید کم کروائے۔

 دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں.

دوسری جانب گرشتہ روز  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں کے   جو نرخ جاری ہوئے ان کے مطابق،  آلو 36 ، پیاز 44 ، ٹماٹر 40 ، لہسن چائینہ  340 روپے کلو مقرر اور ادرک تھائی 290 ،کریلے 120 سبز مرچ 72 ،شملہ مرچ 62 ، بھنڈی 120 اور لیموں چائنہ کا فی کلو ریٹ 83 روپے مقرر کیا گیا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer