ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس کا پرچہ آؤٹ ہونے کا کیس

ایم بی بی ایس کا پرچہ آؤٹ ہونے کا کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایم بی بی ایس کا پرچہ آؤٹ ہونے کا کیس، ڈاکٹر راؤ بلال سمیت چھ ڈاکٹروں کی جانب سے بری کرنے کی درخواست پر عدالت نے اینٹی کرپشن سے پچیس اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان کی عدالت میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر میں ایم بی بی ایس کا پرچہ اوٹ کرنے کے کیس میں ملوث دس ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔  عدالت میں چھ ملزمان نے غلام جیلانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپنی بری کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے وکلا کو بحث کے لیے پچیس اپریل کو طلب کرلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer