طلبا کیلئے دھماکے دار خبر، لمبی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

طلبا کیلئے دھماکے دار خبر، لمبی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی نے 10 سال بعد موسم بہار کی چھٹیوں‌ کا اعلان کر دیا، پنجاب یونیورسٹی کے تمام کیمپسز 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہیں گے۔

 پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہے گی، پنجاب یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق یکم اپریل سے دس اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں کی جاتی تھیں تاہم دس سالوں سے یہ چھٹیاں بند تھیں جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار اقبال خلیل کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبہ جات ایک ہفتے کے لیے بند ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی علامہ اقبال کیمپس، قائد اعظم کیمپس، جہلم کیمپس اور گوجرانوالہ کیمپس میں بھی اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، یونیورسٹی حکام کے مطابق ان چھٹیوں کے دوران امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer