ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیرجماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان

امیرجماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حافظ نعیم الرحمان نے گوجرانوالہ میں  خطاب کرتے ہوئے کہا مریم نواز ان کے چچا اور والد غریبوں کا استحصال کرتے ہیں،

امیر جماعت اسلامی  حاٖفظ نعیم  الرحمان نے کہا ٹیکس ریٹرن اور گوشواروں میں یہ عام کارباری شخص سے بھی کم ظاہر کرتے ہیں،تم کہتے ہو عالمی مارکیٹ کے باعث پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں،

عالمی مارکیٹ کی بات سمجھتے ہیں، یہ بتاؤ لیوی اور بھاری ٹیکسز کیوں ہیں؟یہ مقامی آئل کی قیمت بھی درآمدی آئل کے برابر وصول کرتے ہیں،انہوں نے ایک سال 1567 ارب روپے لیوی وصول کی ہے،سیکڑوں مربع زمینوں کے مالکان حکومت کو ٹیکس نہیں دیتے،تنخواہ دار طبقے سے ہر چیز پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،عام آدمی کو اسپتالوں میں کوئی سہولت نہیں ملتی، تعلیم خریدنی پڑتی ہے،طالبعلم جس کی کوئی آمدنی نہیں اس سے بھی 135 روپے بھتہ لیا جاتا ہے،صرف تین فیصد سود کم کر کے لیوی سے کہیں زیادہ آمدنی ہو گی،حکومتی مافیا بینکوں کے مافیا سے مل کر سود ادا کرتا ہے،یہ کہتے ہیں اسٹیٹ بینک آزاد ہو گیا ہے،یہ جھوٹ ہے کہ اسٹیٹ بینک خودمختار ہے،پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت سب نے مل کر اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنایا۔

سود کو چند فیصد کم کر کے لیوی سے جان چھڑائی جا سکتی ہے،حکمران بینکوں، چینی، آٹا،آئی پی پیز مافیا سے بات نہیں کر سکتے،۔حکمرانو سمجھ جاؤ، جب عوام کا سمندر آیا تو برداشت نہیں کر پاؤ گے،
گوجرانوالہ 20 ستمبر کو تاریخی اسلام اباد لانگ مارچ ہوگا،آج گوجرانوالہ میں تاریخی اعلان کرنے جا رہا ہوں،۔حکومت نے ہماری ٹیم سے مسلسل مہلت مانگی ہے۔

حکومت نے کہا ہم مجبور ہیں، پٹرول کی قیمتیں کم نہیں کر سکتے،کیا اسٹبلشمنٹ کہتی ہے کہ تم سود کم نہ کرو لیوی بھتہ لو؟ لاکھوں عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا،اگر لیوی بھتہ ختم نہ ہوا تو فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہو گا،چاروں اطراف سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے،ہم 25 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔

ہم بڑھتے ہی چلے جائیں گے، آپ کے پاس ایک ہی آپش لیوی کا خاتمہ ہے،لیوی بھتے کو فوری طور پر ختم کرو، آئی پی پیز سے بات کرو،اگر آئی ایم ایف کہتا ہے لیوی لینی ہے تو مریم نواز نے جہاز آئی ایم ایف سے پوچھ کر لیا؟مریم نواز کو دورہ لندن آئی ایم ایف سے پوچھ کر کیا جا رہا ہے؟بینکوں کے قرضے آئی ایم ایف سے پوچھ کر معاف ہوتے ہی؟ری گیسیفکیشن کے بھی ناجائز معاہدے کیے گئے،5 لاکھ 38 ہزار ڈالر روزانہ ری گیسفکیشن کی کیپسٹی پیمنٹ لی جا رہی ہے۔