ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 6.18 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 5.49 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی 4.32 فیصد مہنگی ہوئی۔

دال ماش کی قیمت میں 0.79 فیصد اور واشنگ صابن کی قیمت میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا  ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر کیلے 7.73 فیصد سستے ہوئے، ٹماٹر کی قیمت میں 5.24 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 4.22 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 3.72 فیصد اور آلو 1.88 فیصد سستے ہوئے۔