ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے منگل کے روز انڈونیشیا کے 2 جزیروں پر شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے7 اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ مشہور سیاحتی مقام بالی میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 14افراد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر اموات مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ 500 کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بالی سمیت دیگر صوبوں میں جمعہ اور پیر کے درمیان مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔