سٹی42:بالآخر میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ریلیف مل گیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر رٹو نے سکریننگ ٹیسٹ میں 75 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی بطور ہیڈ ٹیچر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کو ہدایت کی ہے کہ تمام اہل اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ خالد نذیر رٹو کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اندر آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ان اساتذہ کے آرڈرز انٹرویو میں کم نمبر حاصل کرنے کی بنیاد پر ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی جانب سے روک لیے گئے تھے، حالانکہ انہوں نے سکریننگ ٹیسٹ میں واضح میرٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔