ویب ٖڈیسک :وزارت داخلہ نے سرکاری امور کے لیے 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 10 ریوو ڈالے اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دیے جائیں گے، ریوو ڈالے اسلام آباد کے تمام 8 اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کیے جائیں گے۔
آپریشن ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو بھی نئی گاڑیاں ملیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ریوو ڈالے استعمال کریں گے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سیکیورٹی اور سی ٹی او بھی ریوو ڈالا استعمال کریں گے، ایس پی ڈولفن اسلام آباد پولیس ریوو ڈالے استعمال کرے گی جو اکتوبر میں سپرد کئے جائیں گے۔
وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریوو ڈالے لینے کا مقصد افسران کو آپریشنز میں آسانی فراہم کرنا ہے، کاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔