سٹی 42 : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا گیا ۔
ویمنزورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بارخواتین ہی میچ آفیشلز ہوں گی۔ بھارت اورسری لنکا میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ میں 31میچز کھیلے جائیں گے۔ ویمنزورلڈکپ میں کل14 امپائرز اور 4 میچ ریفریز پینل کا حصہ ہوں گے۔
کلئیر پولوساک، جیکولین ولیمز اور سو ریڈفرن تیسری بار ورلڈ کپ میں امپائرنگ کریں گی۔ اس کے علاوہ لارین ایجن بگ اور کم کاٹن بھی دوبارہ ذمہ داریاں نبھائیں گی، ایلوئیس شیریڈن بھی آل فیمیل پینل میں شامل ہیں۔
میچ ریفری پینل میں ٹروڈی اینڈرسن، شاندری فرٹز، جی ایس لکشمی اور مچل پریرا شامل ہیں۔