ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں ضابطہ فوجداری سے متعلق رولز کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں ضابطہ فوجداری سے متعلق رولز کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ضابطہ فوجداری سے متعلق رولز کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تشکیل نو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 7 رکنی رولز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس محمد طارق ندیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سینئر سول جج لاہور اور بریسٹر مریم مصطفی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔
یہ کمیٹی ضابطہ فوجداری کے قوانین اور عدالتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات اور ترمیمی تجاویز مرتب کرے گی تاکہ فوجداری مقدمات کے نظام کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات انصاف کی فراہمی میں بہتری اور مقدمات کے فوری فیصلوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer