ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سورج کی تیز کرنوں سے گرمی میں اضافہ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

لاہور میں سورج کی تیز کرنوں سے گرمی میں اضافہ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:سورج کی تیز کرنوں سے حبس اور گرمی بڑھنے لگی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔گرمی اور نمی کے باعث دن بھر حبس برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،
موسم گرم اور مرطوب، آئندہ دنوں میں صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کر دی۔
  دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو دن بھر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جاری رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کا اثر جام شورو، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی رہے گا۔

اگلے چند گھنٹوں میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باخبر رہیں۔