بریکنگ نیوز:کریک ڈاون کا دوسرا روز، مزید درجنوں غیر قانونی مقیم افغان گرفتار

Crackdown on Illegal Afghans in Karachi, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں غیرقانونی مقیم افغانوں پر کریک ڈاون کے دوران مزید 120 غیر قانونی افغانوں کو گرفتار  کر لیا گیا۔

پیر کے روز دن بھر کی کارروائیوں کے دوران کراچی کے تین ضلعوں کی پولیس نے مجموعی طور پر 120 افغانیوں کو گرفتار کیا۔

پولیس زرائع کے مطابق  ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس میں مجموعی طور پر 82 افغانیوں کو گرفتار کیا گیا ۔

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف  کاروائیاں بہادر  آباد، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، گلستان  جوہر  اور کئی دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

 ڈسٹرکٹ کیماڑی میں بھی 32  غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ سعید آباد ،  ڈاکس ، جیکسن ، پاک کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ 

 ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو گرفتار کیا۔ تین افغانیوں کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور تین افغانیوں کو خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار کیا گیا۔کراچی بھر میں پولیس اور رینجرز غیر  قانونی  طورپر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کریک  ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔