حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں مستیاں؛ ویڈیو سامنے آگئی

حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں مستیاں؛ ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ایک ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، اداکارہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہی ہیں، حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ان کو ترکی میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا نہیں بھولتی، ان کو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ اپنی مصروفیات سے متعلق نظر آتی ہیں، اداکارہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ترکی میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اداکارہ کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سوئمنگ پول میں نہا رہی ہیں اور ساتھ بیک گراؤنڈ میں سرائیکی زبان میں گاناچل رہا ہے، علاوہ ازیں بچے اور دیگر لوگ بھی سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حریم شاہ کی ویڈیو  سامنے آئی تھی جس میں ان کوایک بیوٹی سیلون میں مساج کرواتے دیکھا گیا تھا،حریم شاہ نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس کو پوسٹ کیاتھا۔

مختلف اپ لوڈ کی گئی ان ویڈیوز میں ایک میں ان کے بالوں کو واش کیا جارہا ہے، بیوٹی سیلون میں کام کرنے والا لڑکا بالوں کا دھورہا جبکہ ایک اور خاتون کو چلنے والے گانے پر مسرور ہوتے دیکھاجاسکتا ہے، اداکارہ خود بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حریم شاہ بیوٹی سیلون میں لیٹی ہیں جبکہ ایک خاتون پاؤں کی صفائی کررہی ہیں، ویڈیو میں موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer