کورونا کے وار جاری:مزید 82 افرادا نتقال کرگئے 

 کورونا کے وار جاری:مزید 82 افرادا نتقال کرگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افرادا نتقال کرگئے  جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 662ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید3 ہزار 480 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 1 ہزار 367ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افرادا نتقال کرگئے  جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 662ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی۔

 پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد  4 لاکھ11 ہزار 808، اسلام آباد میں ایک لاکھ2 ہزار 347 ہوگئی ، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 782، بلوچستان میں 32 ہزار 549، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 210 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 150ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک  12 ہزار 198 افراد جان کی بازی ہار چکے ،اسلام آباد میں  886، خیبرپختونخوا 5 ہزار 225،  سندھ میں 7 ہزار116 ، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  دوسری جانب   لاہور میں  کوروناوائرس سے مزید6 افراد انتقال کرگئے جبکہ کورونا وائرس کے517نئے کیسزرپورٹ،مثبت کیسز کی شرح11فیصد ریکارڈ کی گئی