ملک اشرف : ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس 13 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چوہدری نے سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔، ٹرائل کورٹ نے اعجاز چوہدری کو مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App