مولانا فضل الرحمان کی شہبازشریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت

مولانا فضل الرحمان کی شہبازشریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی. شہبازشریف نے آمد پر مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا۔  ملاقات میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ شہبازشریف نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی واپسی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں قائدین نے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔ دونوں قائدین نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔بحرانوں کو مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے دونوں قائدین نے آپس میں اتفاق کیا۔ 

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ 16 میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا۔ تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔ پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ 

 مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے۔ نوازشریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔ 

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔