ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ہو گیا، ایک ہی روز میں قیمت میں حیران کن کمی

City42, Dollar vs Pak Rupee exchange rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے ساتھ پاکستان کے روپیہ کا ایکسچینج ریٹ مزید بڑھ گیا۔  روپیہ مزید تگڑا اور ڈالر کمزور ہو گیا۔
بدھ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 1 روپیہ سستا ہوا اور  280  روپے سےنیچے آگیا  ۔

اسٹیٹ بینک   کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280.51  روپے سے گر 279.51 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کا انٹر بینک ایکسچینج ریٹ 307.10 روپے کی بلند ترین سطح  پر پہنچ کر اب تک 27.59 روپے کم ہو چکا ہے۔

 معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، روپیہ کے مقابلہ میں  ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔