سی سی پی او کو ریلیو کرنا یا نہیں؟ گائیڈ لائنز کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

CCPO Lahore
کیپشن: CCPO Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنا ہے یا نہیں? محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نےسمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کو سمری سیکرٹری سروسز نے ارسال کی ہے،  سمری میں پوچھا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پنجاب سے ریلیو کر کے ان کی خدمات وفاق کے حوالے کی جائیں یا نہیں؟ محکمہ سروسز نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے گائیڈ لائنز دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے ابھی تک سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے کی منظوری نہیں دی ۔