آئین میں درج اختیارات کوئی سلب نہیں کرسکتا: الیکشن کمیشن

ECP
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس ادارے کے سہارے آپ وزیر اعظم ہاؤس تک پہنچ جاتے ہیں لیکن یہاں پیش نہیں ہوتے، آئین میں جو اختیارات درج ہیں ان کو کوئی نہیں سلب کر سکتا۔

 ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کی جانب سے وکیل نوید انجم پیش ہوئے۔

 الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج ہم نے ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، کیوں نہ ہم وارنٹ جاری کر دیں، سندھ ہائیکورٹ نے صرف اسد عمر کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے روکا ہے۔

 جونئیر وکیل نے کہا کہ کمیشن تاریخ دے، انور منصور خود پیش ہو کر دلائل دیں گے، فیصل چوہدری بھی ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔ ممبر کے پی کے نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ کون کہاں مصروف ہے۔

  ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر جاری کریں گے، قانون کا احترام سب پر فرض ہے، آپ کمیشن کو کچھ نہیں سمجھتے۔ ممبر کے پی نے کہا کہ جو لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھتے ہیں وہ کمیشن کو چھوٹی سی عدالت سمجھتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔