(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس خبر کی تصدیق وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کی ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرے دوست انور علی کی والدہ انتقال کر گئیں ، اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائیں جبکہ انور علی کی والدہ کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائیں ۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) October 10, 2021
My friend Anwar Ali’s beloved mother passed away
May Allah SWT give sabr to the family & grant aunty highest rank in Jannah.@realanwarali48