نظامِ حکومت شدید مالی بحران کا شکار، نئی پابندیاں لگ گئیں

نظامِ حکومت شدید مالی بحران کا شکار، نئی پابندیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس ) ترقیاتی فنڈز کے اجرا کیلئے وفاق کی نئی پابندیاں، فنڈز کا اجرا 100 فیصد کی بجائے دوسرے اور تیسرے کوارٹر کے لیے 40 فیصد تک محدود کرنے کا حکم نامہ، 40 فیصد فنڈز کی رقم چار کوارٹرز میں جاری کی جائے گی، نئی پابندیوں پر پنجاب حکومت کا اعتراض سامنے آگیا۔

مالی بحران پر قابو پانے کے لیے پر وفاق نے صوبائی حکومتوں پر فنڈز کے اجرا پر نئی پابندیاں عائد کردیں، پنجاب میں وفاق کے تعاون سے پی ایس ڈی پی کے متعدد منصوبے جاری ہیں، وفاق کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں پر سو فیصد ترقیاتی فنڈز کے اجرا کے لئے پالیسی میں مزید ترامیم کردی گئیں۔

مراسلے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 کوارٹرز تک 40 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں۔ وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر فنڈز کا اجرا صرف منظور شدہ اسکیموں پر ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی چندشرائط پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

جہاں پالیسی کے چند پہلوؤں کو تسلیم کیا گیا وہیں پی ایس ڈی پی کے تحت ہر منصوبے کے لیے پہلے مختص فنڈ کو کسی بھی مرحلے میں محدود نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، کیونکہ وفاق سے منظوری کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے منصوبے فنڈز کے منتظر ہیں۔