ایف ایم ریڈیو 95 پنجاب رنگ کی گیارہویں سالگرہ

ایف ایم ریڈیو 95 پنجاب رنگ کی گیارہویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پنجابی کمپلیکس میں ایف ایم ریڈیو 95 پنجاب رنگ کی گیارہویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا، نامور گلوکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی زبان کے فروغ کے لئے بنایا گیا ایف ایم ریڈیو 95 پنجاب رنگ گیارہ سال کا ہوگیا جس کی سالگرہ پنجابی کمپلیکس میں ہوئی جس میں نامور فنکاروں نے پرفارم کیا۔  

معروف سرائیکی گلوکار مشتاق چینا نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی سریلی آواز سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، دیگر دوسرے فنکاروں کی پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ بنی۔   

تقریب میں جہاں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے فنکاروں کے ہمراہ ریڈیو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ریڈیو کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی کیا.