ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو پی میں مسلمان بچوں پر وندے ماترم زبردستی مسلط کرنے کا حکم

 BJP, Vandey Matram, City42, Hindutvaa, Jinah
کیپشن: یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے مسلمانوں پر ایک بار پھر وندے ماترم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ہی نہین اس نے بلا اشتعال پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا توہین آمیز انداز سے ذکر بھی کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلیٰ نے یو پی کے مسلمانوں پر وندے ماترم لازمی پڑھنا مسلط کر دیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی انتہا پسند ہندوتوا پرست حکومت کے حکم سے اب اترپردیش کے سکولوں میں وندے مارترم لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ 

 یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان کے بانی اور تحریک پاکستان کے بانیِ مبانی قائداعظم محمد علی جناح کے متعلق بھی ہرزہ سرائی کی اور کہا ہمیں اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے "تاکہ کوئی جناح دوبارہ پیدا نہ ہو سکے۔"
اس سے پہےل ہندوتوا کے پجاری وزیراعظم نریندر مودی نے’وندے ماترم‘ سے متعلق  متنازعہ اور قابلِ اعتراض بیان دیا تھا جس سے اندیا مین تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ اس تنازعہ کے ہی دوران اب اتر پردیش میں نریندر مودی کے چیلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ متنازعہ اعلان کر دیا ہے کہ ریاست بھر کے سکولوں میں ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

گورکھپور میں ایک پروگرام کے دوران آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے ہر اسکول میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو لازمی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یو پی کے مسلمانوں کے متعلق انتہائی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا، "یہ وہی لوگ ہیں جو مردآہن سردار پٹیل کی جینتی میں شامل نہیں ہوتے لیکن جناح (حضرت قائد اعظم محمد علی جناح) کا احترام کرنے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ـ آدتیہ ناتھ نے تاریخی حقیقت کو توڑ مروڑ پر بتاتے ہوئے کہا، ’وندے ماترم‘ کی اس طرح مخالفت ہی تقسیم ہند کا سبب بنی تھی۔ حقیقت یہ تھی کہ انگریز کے مقبوضہ پندوستان مین جب آدتیہ ناتھ کے پیشرو ہندوتوا پرستوں نے زبردستی وندے مارتم کو مسلمانوں پر مسلط کیا تو مسلمانوں نے اس سے لاتعلقی اختیار کی اور جناح صاحب اس نتیجے پر پہنچے کہ ہندوتوا پرست ہندووں کی موجودگی مین ہندو اور مسلمان ایک ریاست میں اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ آج یوگی آدتیہ ناتھ نے 77 سال بعد ایک بار پھر ثابت کیا کہ جناح سچ کہتے تھے۔ آدتیہ ناتھ کے ساتھ رہنا ممکن نہیں
 یوگی نے کہا کہ سردار پٹیل کی پیدائش کے 150 سال پورے ہونے کے سلسلے میں آج سے ’ایکتا پروگرام‘ شروع ہو چکے ہیں۔  ریاست کے 403 اسمبلی حلقوں میں ایکتا یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ منانے کے لیے پروگرام شروع ہو چکے ہیں۔ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ کوئی جناح دوبارہ پیدا نہ ہو سکے۔