ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کا رجحان چل پڑا، آج قیمت کیاہوگی؟

Gold and Bullion price, City42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سونے کی قیمت میں عارضی گراوٹ کے بعد دو دن سے سونے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ آج لاہور اور کراچی کے سرافہ بازاروں میں  سونے کی قیمت شام کے وقت 4 لاکھ 37 ہزار روپے تھی۔ 

دو دن میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم یہ اب بھی 18 اکتوبر  کی قیمت سے کافی کم ہے۔ بلین مارکیٹ کے ایکسپرٹ سونے کی قیمت میں بدھ کے روز مزید اضافہ کی قیاس آرائی کر رہے ہیں۔

آج شام لاہور میں سونے کی موجودہ قیمت 24 قیراط سونے کے لئے تقریباً  437,000 روپے فی تولہ رہی۔

آج گیارہ نومبر کی شام لاہور میں24 قیراط سونے کی قیمت 37,479 روپے فی گرام ہے۔

لاہور جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24K سونے کے لیے 437,000 فی تولہ ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے زیر اثر  لاہور میں سونے کی قیمت میں اکثر اتار چڑھاؤ آتا ہے، جس کی وجہ سے قیمت کم ہی مستقل رہتی ہے۔ لاہور میں آج 22 قیراط  سونے کی موجودہ قیمت 400,690 روپے فی تولہ ہے۔

 دستیاب اعلی ترین معیار کا سونا 24K ہے، لیکن سونا دیگر پیوریٹیز میں بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ زیور بنانے کے لئے زیادہ تر 18 قیراط اور 22 سونا استعمال کیا جاتا ہے۔  من چاہی رنگت اور نرمی، سختی حاصل رکنے کے لئے سونے کی پیوریٹی میں کمی بیشی کی جاتی ہے۔

کراچی میں آج 11 نومبر 2025 کی شام ، 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً  437,000 روپے  فی تولہ ہے۔