ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں دفعہ 144 نافذ

سندھ میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے  سیکشن 144 نافذ کردی گئی ۔

ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی لگادی ۔  محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا ۔ 

 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

 نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردیے ۔ وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز کو بھی کاپی بھیج دی گئی ۔  ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن ارسال کردیا ۔

 سیکشن 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ ہوگی ، ایک ماہ کے لیے مؤثر ہوگی۔

 محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدام ناگزیر تھا۔