ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ نےضلعی عدالتوں کے15سول ججزکےتقرر وتبادلے کردیئے،نوٹیفکیشن جاری

لاہورہائیکورٹ نےضلعی عدالتوں کے15سول ججزکےتقرر وتبادلے کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ضلعی عدالتوں میں تعینات 15 سول ججز کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبدیل ہونیوالے سول ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 نومبر تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کریں۔

 رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے تقرر و تبادوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج طاہر محمود انصاری کا خانیوال سے قصور ،رضوان حنیف شیخ کا بہاولنگر سے سیالکوٹ ، محمد فاروق احمد کا رحیم یار خان سے کھاریاں ،تابندہ بتول کاظمی کا ننکانہ سے جہلم تبادلہ کیا گیا ہے ،سول جج محمد عمران یوسف کا ننکانہ سے جہلم ، تسمیہ اختر کا جھنگ سے قصور ،صوبیہ صادق چیمہ کا خانیوال سے ٹیکسلا ، نصیر رشید کا نارووال سے ٹیکسلا ، کاشف رشید خان کا فیصل آباد سے مری تبادلہ کیاگیا ہے ،سول جج فہد خان کا فتح جنگ سے ہارون آباد ، خرم سہیل محمود کا ہارون آباد سے شاہ کوٹ ،کامران خالد کا چشتیاں سے فتح جنگ ، سرمد سلیم کا جہلم اور محمد افضل کا جھنگ سے چشتیاں تبادلہ کیا گیا ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer