ویب ڈیسک :معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا اپنی شادی کے زیورات اور لہنگے کی قیمت بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ لہنگا ڈیڑھ کروڑ کا نہیں، 5 لاکھ ہ کا ہے جوکہ برینڈ کی جانب سے سپانسرڈ تھاجبکہ زیور 40 تولے کا تھا جس میں سے 20 تولہ ہم نے خریدا تھا اور 20 تولہ مجھے تحفے کے طور پر ملا تھا جس کی قیمت 70 سے 75 لاکھ ہے ۔
نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی کے موقع پر پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعوؤں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے اور میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ لوگوں نے اس بات کو مذاق بنالیاحالانکہ یہ محض ایک زبان پھسلنے کی بات تھی، اگر میں کروڑ، پچاس کروڑ یا ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس بھی پہنوں تو آپ لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں اور ہم 5 سال سے ایک ساتھ تنظیم چلا رہے ہیں.اُنہوں نے بتایا کہ میں نےکبھی انہیں نہیں بتایاکہ میں انہیں پسند کرتی ہوں اور نہ میں نے کبھی سوچا تھا کہ یہ ایسے میری زندگی میں آجائیں گے۔میں نے کسی اور کی طرف سے انہیں پیغام بھیجا تھا کہ میں انہیں پسند کرتی ہوں اور شادی کرنا چاہتی ہوں۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ میری گاڑی آکر ابھی رُکی ہی تھی کہ اچانک میڈیا میرے ارد گرد آگیا تھا جس کی وجہ سے میری زبان پھسل گئی اور میں اپنی چیزیں کڑوڑوں کی بتادی ۔ اپنے حق مہر کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ میرے حق مہر میں ایک لاکھ روپے لکھا گیا ہےجبکہ میں نے اپنے حق مہر کے حوالے سے کوئی جنگ نہیں کی نا ہی اپنے حق مہر کا کوئی مطالبہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ لوگ یہاں میری شادی پر تبصرے کر رہے ہیں کہ یہ شادی 6 مہینے چلے گی یا اس سے کم چلے گی۔ اُنہیں شرم آنی چاہیے اسی باتیں کرتے ہوئے، کوئی بھی شخص کسی کی بہن، بیٹی کے بارے میں ایسی بات نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی اُس سے بدتمیزی کر سکتا ہے ،واحد یہ ملک ہے جہاں پر ایسی جہالت ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہاعلی خان نے اپنی شادی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو جیولری سیٹ پہنا ہے اس کا وزن کلو اور قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جبکہ ان کے لہنگے کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بتائی گئی تھی جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔