ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس ، لاہورہائیکورٹ کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری

 سموگ تدارک کیس ، لاہورہائیکورٹ کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بس سٹینڈ سےاب کوئی بس بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں نکلے گی, لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ماحولیاتی فورس تعینات,ہائیکورٹ کا سموگ تدارک بارے گزشتہ سماعت بارے تین صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا گیا.
 تحریری حکم جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر جاری کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق محکمہ ماحولیات نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب لاہور سمیت پنجاب کے تمام بس اسٹینڈز سے کوئی بس فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر روانہ نہیں ہو سکے گی۔محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ماحولیاتی فورس تعینات کر دی گئی ہے ،جو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تعمیراتی مقامات پر عملہ تعینات کیا جائےجو باقاعدہ جائزہ لیکر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔تحریری فیصلے کے مطابق عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے رات کے وقت مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند کروانے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ موٹر وے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں ۔عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے 7 نومبر کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Ansa Awais

Content Writer