ویب ڈیسک:بھارت میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 20 لاکھ 74 ہزار (60 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا چالان بھیج دیا گیا۔
کلریکل غلطی کی وجہ سے مظفر نگر کے موٹر سائیکل کے مالک کو ہیلمٹ، لائسنس یا گاڑی کے کاغذات کے بغیر سواری سمیت متعدد خلاف ورزی پر 20.74 لاکھ روپے کا چالان بھیجا گیا۔
جرمانہ گاندھی کالونی پولیس چوکی کے ایک سب انسپکٹر نے مقامی رہائشی انمول سانگر کو جاری کیا ہے۔
ایس پی ٹریفک اتل کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 207 کے تحت 4 نومبر کو ضبط کیا گیا تھا ، سب انسپکٹر نے جرمانے کی رقم والے فیلڈ میں سیکشن نمبر درج کیا جس سے یہ تعداد 4 ہزار روپے کے بجائے 20 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی۔
درستگی کے بعد شہری پر 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، موٹرسائیکل مالک کا کہنا تھا کہ20 لاکھ 74 ہزار جرمانے کا سن کر ہوش اڑ گئے تھے، بعدازاں پولیس نے واضح کیا کہ یہ کلریکل غلطی تھی اور ہمیں 4 ہزار روپے چالان بھیجا جسے ہم نے ابھی ادا کرنا ہے، ضبط کی گئی موٹر سائیکل ابھی تک واپس نہیں ملی ہے۔