لڑکی سے بات کرنا طالب علم کو مہنگا پڑھ گیا، سینئر نےطالب علم کی انگلیاں کاٹ دی

لڑکی سے بات کرنا طالب علم کو مہنگا پڑھ گیا، سینئر نےطالب علم کی انگلیاں کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لڑکی سے بات کرنے پر 12ویں جماعت کے طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق 21 اکتوبر کو دارالحکومت نئی دہلی میں یہ واقع پیش آیا جس میں 12ویں جماعت کے طالب علم کی اپنی ہی کلاس کی لڑکی سے بات کرنے پر اس کے سینئر نے طالب علم کی انگلیاں کاٹ ڈالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول اوقات کٹم ہونے کے بعد سینئر اُس لڑکے کو پارک میں لے گیا جہاں اسے پہلے پتھروں سے مارا گیا اور پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم نے ڈر کے مارے اپنے والدین  کو پیش آئے واقعےکے بارے میں جھوٹ بولا اور بتایا کہ اس کی انگلیاں موٹر سائیکل کی چین میں آکر کٹ گئیں لیکن والدین کے سوال کرنے پر اس نے سچ بتادیا جس پر پولیس کو شکایت درج کرائی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔