اسد عمر نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کااعلان کر دیا

Asad Umar Quits Politics, PTI, Ex Secretary General of PTI, Asad Umar, X, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پی ٹی آئی کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑ دی۔ 

سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا، ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔  جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ 

اسد عمر نے اپنی طویل پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔