معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کے لیے ہاں کر دی

ملائکہ اروڑا ،بالی ووڈ، سوشل میڈیا ، ارجن کپور ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  معروف بھارتی اداکارہ ایک بار پھر شادی کے لیے تیارنظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا کی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں،انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ہاں کردی ہے‘۔

  ملائکہ اروڑا کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی تو  نہیں ہے  تاہم مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا ارجن کپور کی محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔