ہائیکورٹ کا 300 سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

LHC order to regularize employees
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے تین سو سے زائد ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواستگزاروں کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سےبھی روک دیا۔
 جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ذیشان خالد سمیت تین سو سے زائد ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے عارضی ملازمین وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں۔

حکومتی پالیسی کے مطابق انہیں ریگولر کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں کو تاحال ریگولر نہیں کیا گیا۔ درخواستگزاروں نے مستقلی کیلئے سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں۔ سیکرٹری بلدیات نے درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت اسی نوعیت کے درخواستگزار ملازمین کو پہلے بھی ریگولر کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواستگزاروں کو بھی مستقل کرنے کا حکم دے.