پاکستان میں سب سے زیادہ خریدی جانیوالی گاڑیوں کی قیمت بڑھ گئی

SUZUKI Price increase
کیپشن: Cars
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: گاڑیوں کی قیمتوں کو  5 واں گیئر لگ گیا۔ 600 سی سی آلٹو آٹو میٹک کی قیمت میں ایک لاکھ  83 ہزار روپے اضافہ، کلٹس آٹو میٹک 22 لاکھ 72 ہزار اور ویگنار کی قیمت 20 لاکھ 24 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی کی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 12 لاکھ چوہتر ہزار روپے ہوگئی۔ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 83 ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 17 لاکھ چار ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ تہتر ہزار کا اضافے کے بعد نئی قیمت پندرہ لاکھ آٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ ستانوے ہزار کا اضافہ، نئی قیمت 22 لاکھ بہتر ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ پچھتر ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 21 لاکھ پانچ ہزار روپے، ویگنار اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ چونسٹھ ہزار روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 20 لاکھ چوبیس ہزار روپے ہوچکی ہے۔

اسی طرح ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ بیالیس ہزار روپے کا اضافہ،نئی قیمت 18 لاکھ باون ہزار روپے اور ویگنار وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ تیس ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 17 لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہوگئی۔ 

کی یا کی گاڑیوں میں 4 لاکھ روپے تک اضافہ ہواہے، صدر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہونڈا اوف ٹیوٹا کرولا کی گاڑیوں میں بھی 2 لاکھ سے 4 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے، گاڑیوب کی قیمتیں بڑھنے کیوجہ مہنگائی اور ڈالرکا ریٹ بڑھنا ہے۔