(ملک اشرف)ضابطہ دیوانی میں ترمیم کا معاملہ ،پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں کل مکمل ہڑتال کی کال دے دی
تفصیلات کے مطابق سول عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کہ اطلاق کے خلاف کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے ہڑتال کی کال دی ۔پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاکل سول عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے اطلاق کے خلاف ہیں اور اس کے اطلاق کے خلاف صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں پیش نہیں ہوں گے۔بار عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترمیمی ضابطہ دیوانی کا سول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے۔