ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے بدھ کے روز سونا 600 روپے فی تولہ مزیدسستا ہوگیا ۔ خواتین صارفین اور شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے قیمتیں مسلسل کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز سونا 600 روپے فی تولہ سستاہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 850 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 98175روپے میں فروخت ہوا البتہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 1170 روپے میں فروخت ہوئی۔

جیولرز نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی بلندترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار ویران ہوتے جارہے ہیں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونا 400 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو ا، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 666 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 98000 روپے میں فروخت ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer