(حافظ شہباز )کلب کی سطح سےکرکٹ کو کرپشن فری بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا،کلب کرکٹ میں پہلی مرتبہ اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی بنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےکلب کی سطح سےکرکٹ کوکرپشن فری بنانے کےلیےعملی اقدامات کاآغازکردیا،بورڈ احکامات کی روشنی میں او ٹی سی لاہورچیلنج کپ کے لیےچھ رکنی اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کردی گئی،اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سجاد اکبر کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں ٹورنامنٹ کےانتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی قواعد وضوابط کی روشنی میں اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی،سابق آئی سی سی امپائرمیاں محمد اسلم کو کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیاجبکہ اراکین میں سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز،سابق پی سی بی پینل امپائرزتصدق جمال،رانا سہیل منظور،مسعود احمد خان اور سینئرکرکٹ آرگنائزرعبدالماجد خان کو شامل کیا گیا۔
چیئرمین ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی کے قیام کا مقصد نوجوان کرکٹرزکو کلب کی سطح پرہی ان قوانین سےآگاہی دینا اور عمل درآمد کاعادی بنانا ہے، لاہور چیلنج کپ کے دوران پی سی بی قواعد وضوابط پرعمل درآمد بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔