ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آئندہ 02 سے 05 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش

  آئندہ 02 سے 05 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ میں  بتایا گیا ہے کہ  آئندہ 02 سے 05 گھنٹوں کے دوران کرم، پاراچنار ،کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو ،پشاور ،میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

تفسیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہروں  چارسده صوابی، خیبر،نوشہرہ، ہری پور ،دیر ،دروش ،شانگلہ، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کوہستان، بونیر سوات ایبٹ آباد مانسہرہ بری ،پور، کالام، پنجاب میں اٹک ،چکوال تلہ گنگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی ،مری راولپنڈی، کشمیر گلگت بلتستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

 عوام خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔