ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل پر سماعت نہ ہوسکی

 بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل پر سماعت نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم محمد عدیل کی اپیل پر سماعت نہ ہوسکی ، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل بھی شامل ہیں ۔ پانچ رکنی لارجر بینچ قتل کے اس اہم قانونی نقطے کا جائزہ لینا تھا کہ آیا ایف آئی آر کے ساتھ دائر کیے گئے استغاثہ کی بنیاد پر سزا برقرار رکھی جا سکتی ہے یا نہیں۔کیس کے مطابق ملزم محمد عدیل کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں مقدمے میں ایف آئی آر کے ساتھ الگ استغاثہ بھی دائر کیا گیا۔ ایف آئی آر اور استغاثہ میں مدعی اور گواہان الگ الگ تھے۔

ریکارڈ کے مطابق ایف آئی آر میں صرف ایک ملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ استغاثہ میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ عدالت نےصرف استغاثہ کے مدعی اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر سزائے موت سنائی۔مجرم محمد عدیل نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمے کی سماعت قانونی تقاضوں کےمطابق نہیں کی گئی اور متضاد شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer