ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمانڈنٹ ٹریننگ پولیس کالج چوہنگ سہیل چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

کمانڈنٹ ٹریننگ پولیس کالج چوہنگ سہیل چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : کمانڈنٹ ٹریننگ پولیس کالج چوہنگ سہیل چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،ہائیکورٹ نے چھ سال پرانی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری مختار احمد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے رپورٹ پیش کی۔لاء افسر نےعدالت کو آگاہ کیا کہ سال 2020 میں عدالت نےاُس وقت کے سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری کو درخواستگزارکوہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق درخواستگزار کو نہ تو ہراساں کیا گیا اور نہ ہی وہ کسی مقدمہ میں مطلوب پایا گیا۔عدالت نے سرکاری رپورٹ اورریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعددرخواست نمٹا دی۔

Ansa Awais

Content Writer