ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک ایئرلائنز کے  طیارے میں آگ لگ گئی, ایئرپورٹ بند

ترک ایئرلائنز کے  طیارے میں آگ لگ گئی, ایئرپورٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے کے ٹائر میں لینڈنگ کے بعد معمولی آگ لگ گئی، جس کے باعث ایئرپورٹ کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

 حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آف نیپال نے بتایا کہ استنبول سے آنے والی ایئربسA330  میں سوار تمام 277 مسافروں اور 11 عملے کے افراد کو ہنگامی راستوں کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ترجمان کے مطابق آگ طیارے کے پچھلے دائیں ٹائر میں لگی، جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا، جبکہ طیارے کو ٹیکسی وے پر منتقل کر کے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔