ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کالے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

لاہور میں کالے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں کالے بادلوں کا راج، ہلکی بوندا بادی بھی شروع ہوگئی ۔ 

شہر میں دن کی روشنی کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مال روڈ پر تیز آندھی کے ساتھ  بوندا بادی بھی جاری ہے، اس کے علاوہ فیروز پور روڈ ،کلمہ چوک ماڈل ٹاؤن میں تیز آندھی شروع ہوچکی ہے۔

تیز آندھی سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ساتھ ہی شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔ 

 علامہ اقبال ٹاون میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوچکی ہے ۔