راودلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم، کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے ،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں،حکمت سے دیا، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ایسا پاکستان بنائیں گے جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔