ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن و امان کی صورتحال: وزیراعلی محسن نقوی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچ گئے  

cM Punjab,Mohsin naqvi reached,Punjab safe city authority,City42
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلی محسن نقوی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچ گئے۔

  نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

   چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔