پی ٹی آئی ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار

پی ٹی آئی ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار
کیپشن: malik karamat ali khokhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما   ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی  کینال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

 ذرائع کے مطابق این اے 135 سے ایم این اے منتخب ہونے والے  پی ٹی آئی رہنما ملک کرامت کھوکھر کی گاڑی کو حادثہ نیو کیمپس کے قریب کینال روڈ پر  پیش آیا۔جہاں سفید رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ڈرائیور اور سوار محفوظ رہے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کے باجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے، شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer