ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق نے پنجاب کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ کم کردیا

Budget
کیپشن: Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (علی رامے)وفاق نے پنجاب کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ کم کردیا، پنجاب حکومت کی وفاق کو آبادی کے تناسب سے بجٹ دینے کی ایک اور کوشش، بیورو کریسی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں ڈیڑھ کھرب کی کٹوتی کے بعد پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال میں بھی وفاق کم فنڈز دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ بجٹ میں آئندہ مالی سال میں پھر کم فنڈز مختص کیے جائیں گے، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی پنجاب کے بجٹ میں کٹوتی پر میدان میں آگئے اور وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو آبادی کے تناسب سے صوبائی حصہ کم ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کو وفاق سے آئندہ مالی سال میں بھی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بجٹ کم ملنے کے امکانات ہیں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں وفاق پنجاب کو فی کس 6356 روپے دیئے جائیں گے۔ 

دوسری جانب بجٹ کی تیاری کیلئے محکمہ خزانہ نے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں، سیکرٹری خزانہ نے محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کوعید کے دنوں میں بھی ڈیوٹی پر بلا لیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں نہ کرنے پر محکمہ خزانہ کے ملازمین و افسران کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا، عیدالفطر کی چھٹیوں کے باعث بجٹ کی تیاری کا عمل متاثر ہو سکتا تھا جس کے پیش نظر چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer