(علی اکبر) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر امدادی سامان وصول کیا اور کہا کہ چین نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے 100ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب حکومت کو عطیہ کیا ہے ۔چینی صوبے شینڈونگ، جیانگسو اور ننگزیا کی جانب سے حفاظتی لباس اورضروری سامان کا عطیہ مضبوط پاک چین تعلقات کا مظہر ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پرسنل پروٹیکٹو ایکیوپمنٹس بھجوانے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان اورچین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ملنے والا سامان کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز، ہیلتھ پروفیشنلز،جینی ٹوریل سٹاف کو دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معیشت کے رکے پہیے کو حرکت میں لانا ، دیہاڑی دار طبقے کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کے عوام، تاجربرادری اور صنعتکاروں سے اپیل کرتاہوں کہ سب احتیاطی تدابیر اورایس او پیز پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے لئے خود کو خطرے میں ڈالنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر چیی قونصل جنزل لانگ ڈنگ بن نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ملک ہے۔
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔اس موقع پرچین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام موجود تھے۔
پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لیکر لاہور پہنچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar نے لاہور ایئرپورٹ پر چین سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا۔
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) May 11, 2020
▪︎چین نے 100 ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب حکومت کو عطیہ کیا ہے۔ pic.twitter.com/H54ldLRzIQ